حیدرآباد۔16ستمبر(اعتماد نیوز)آج آندھرا پردیش حکومت اور مرکزی حکومت کے
درمیان 24گھنٹے برقی سربراہی سے متعلق معاہدہ قرار پایا۔ جسکے مطابق مرکزی
حکومت آندھرا پردیش کو 2اکتوبر سے 6,500 میگا واٹ برقی سربراہ کریگی جس کے
بعد آندھرا پردیش میں برقی کٹوتی کا
سلسلہ ختم ہوجائیگا۔ چنانچہ آج مرکزی
وزیر برقی پیوش گوئل اور چندرا بابو نائیڈو کے درمیان اس سے متعلق دستخط
ہوئی۔ اسکے علاوہ وشاکھا پٹنم میں چار ہزار میگا واٹ برقی دھرمل برقی
پلانٹ‘ اننت پورم اور کرنول میں 2,500 میگا واٹ برقی پراجکٹ کے قیام کا بھی
معاہدہ طے ہوا۔